آسٹریلیا کیخلاف 6 کیچ، محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے۔

محمد رضوان اگر آج آسٹریلوی بیٹر ایڈم زیمپا کا کیچ نا گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بنا سکتے تھے۔

اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ کرچکے ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں