ٹرمپ کی جیت پر کرپٹو مارکیٹ میں طوفان، بٹ کوائن نے اپنے گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالے

(ویب ڈیسک )علی رضا: ٹرمپ کی جیت پرکرپٹو مارکیٹ میں طوفان سا آگیا ہے۔ بٹ کوائن نے اپنے گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ،75 ہزار ڈالر کی حد پار کرلی ہے۔

بٹ کوائن سرمایہ کار مانتے ہیں کہ ٹرمپ کی پالیسیاں کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے لیے موافق ہیں۔ ان کی سوچ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کی حالت میں بٹ کوائن کی قیمتوں میں اور زیادہ اُچھال آئے گا۔

ڈونالڈ ٹرمپ اپنے انتخابی جلسہ میں بھی کئی مرتبہ امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے کی بات کہہ چکے ہیں۔ اس کے سہارے انہوں نے کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں، خاص کر نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

ٹرمپ کے ساتھ ان کے حمایتی اور ٹیسلا کے مالک ایلن مسک بھی کرپٹو کرنسی کو کافی پسند کرتے ہیں۔ امریکہ میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کرنے والوں کی تعداد کُل آبادی کا تقریباً 16 فیصد ہے، جو ظاہری طور پر انتخابی نتائج پر بڑے اثرات مرتب کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

سی این بی سی ڈاٹ کام سے بات چیت میں بٹ وائز ایسٹ مینجمنٹ کے ریسرچ ہیڈ ریان راسموسین نے کہا کہ انتخاب کا کرپٹو پر بہت بڑا اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتیجہ کی پرواہ کیے بغیر بٹ کوائن کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

امریکی انتخابات کو لے کر خدشات ہیں۔ اس کا اثر نہ صرف بٹ کوائن پر پڑا ہے بلکہ اس سے جڑے بازاروں پر بھی اس کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ مثال کے طور پر ایکسچینج آپریٹر کوائن بیس نے آفٹر آورس ٹریڈنگ میں 3 فیصد کا اضافہ دیکھا، جبکہ ایک دیگر اہم پلیئر مائیکرواسٹریٹجی نے 4 فیصد کی اچھال پائی۔ یہ اُتار چڑھاؤ انتخاب کے نتیجوں کے تئیں براڈر مارکیٹ کی حساسیت اور کرپٹو کرنسی سیکٹر پر اس کے ممکنہ اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں