موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ منفی03 اوراسکردو میں00ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ ، بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے

اپنا کمنٹ کریں