ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ہانگ کانگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 119 رنز بنائے اور گرین کیپس کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز آصف علی اور اخلاق احمد نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔
بھارت کے خلاف فتح کے ساتھ پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔
ہانک کانگ سپر سکسز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر فہیم اشرف کر رہے ہیں۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔
اپنا کمنٹ کریں