خوش نظر آنے والی خواتین کو قتل کرنا چاہتا تھا مگر کیوں، جاپان میں ملزم کا حیران کن انکشاف

ٹوکیو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کی ٹرین میں ایک شخص کے چاقو سے حملے میں خواتین سمیت متعدد مسافر زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش حیران کن انکشاف کیا کہ خوش نظر آنے والی خواتین کو جان سے مارنا چاہتا تھا۔

ملزم نے کہا کہ وہ کسی عورت کو خوش نہیں دیکھ سکتا ، اس لئے خوش نظر آنے والی خواتین کو قتل کرنا چاہتا تھا، ملزم نے بتایا کہ اسے چھ برس کی عمر میں ہی محسوس ہونے لگا کہ خوش نظر آنے والی خواتین اسے بری لگتی ہیں اور وہ انہیں قتل کرنا چاہتا ہے ، اس لئے اس روز ٹرین میں نظر آنے والی خوش خواتین پر اس نے چاقو سے حملہ کر دیا۔
واضح رہے کہ ٹرین کے حملے میں یونیورسٹی کا ایک طالبعلم شدید زخمی ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔

اپنا کمنٹ کریں