اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی تھی اور اب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو سمجھ نہیں آ رہا کہ شادیاں اٹینڈ کریں یا سیاست کریں، لندن میں شادی کی تقریب میں ملین ڈالر سے زیادہ کا خرچہ ہوا، شادیاں کریں لیکن عوام کے پیسوں سے نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف جلسے کرنے سے پہلے ن لیگ میں لیڈر شپ کا فیصلہ کریں، ن لیگ میں آدھے لوگ مریم نواز اور آدھے شہبازشریف کے پیچھے چل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورننس کی صورتحال تشویشناک ہے، سارے اسی مشن پر لگے ہوئے ہیں کہ وفاق سے آنے والے پیسے کو کیسے دبئی منتقل کریں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نہ خود کام کرتی ہے اور نہ کرنے دے رہی ہے، سندھ حکومت نام بدل کر ہی سہی عوام کو صحت کارڈ تو دے۔
اپنا کمنٹ کریں