لاہور پاکستان کے معروف ڈرامے ” رقص بسمل “اختتام پذیر ہو چکاہے لیکن اسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ اداکار ” عمران اشرف “نے بھولے کے بعد موسیٰ کا ایک اور شاندار کردار نبھا کر انڈسٹری میں اپنا مقام مزید بلند کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ رقص بسمل کی آخری قسط میں پیر صاحب کا دل نرم ہو جاتاہے اور وہ موسیٰ کے ساتھ زوہرہ کا نکاح خود پڑھاتے ہیں جس کے بعد موسیٰ کے ساتھی سارنگا اور مراد اپنے یار کی شاد ی کی خوشیاں منانے کیلئے اس کے گھر ڈھول لے کر پہنچ جاتے ہیں تاہم اس موقع پر عیسیٰ بھی موجود ہوتا ہے اور وہاں پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا جاتا ہے ۔
اداکار عمران اشرف نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ڈرامے کی آخری قسط کے شوٹنگ کے دوران کیئے جانے والے مزاح اور ڈھول کی تھاپ پر وہ بھنگڑا ڈال رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف ڈھول کی تھاپ پر نہایت ہی شاندار انداز میں بھنگڑا ڈالتے ہیں ۔ تاہم یہ سین ڈرامے میں شامل نہیں بلکہ یہ اداکاروں کی جانب سے اس موقع پر کیے جانے والا ہلگہ گلہ تھا۔
عمران اشرف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ”ایک رقص موسیٰ نے کیا تھا زوہرہ کے ملنے کی خوشی میں اور دوسرا یہ تھا جو دکھایا نہیں گیا ۔
اپنا کمنٹ کریں