ممبئی بالی ووڈ کے سینئر اداکار انو پم کھیر نے پاکستانی معروف گلوکار شہزاد رائے کی نشاندہی کے بعد ٹین ڈبوں کے ساتھ جنگل میں موسیقی بجاتے بچوں کو بھارتی بچے سمجھنے کی غلطی تسلیم کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر انوپم کھیر نےشہزاد رائے کی جانب سے نشاندہی کیے جانے کے بعد انوپم کھیر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ انہوں نے تصحیح کرلی۔انہوں نے شہزاد رائے کو مینشن کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور لکھا کہ انہیں مذکورہ ویڈیو بہت پسند آئی اور وہ بچوں کے لیے دعاگو ہیں
واضح رہے کہ انوپم کھیر نے 18 اگست کو ٹین ڈبوں کے ساتھ جنگل میں موسیقی بجاتے بچوں کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا تھا کہ مذکورہ بچوں کا تعلق بھارت سے ہے۔بولی وڈ اداکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے 27 اگست کو ان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انوپم کھیر کو بتایا کہ ویڈیو میں پرفارم کرنے والے بھارتی نہیں پاکستانی بچے ہیں اور ان کا تعلق ہنزہ ہے۔
اپنا کمنٹ کریں