لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سانپ نکل آنے کی صورت میں ائیرپورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا
ائیر پورٹ حکام کے مطابق سانپ ائیرپورٹ کے فائر اسٹیشن کے کمرے سے نکلا جسے عملے کے کچھ ارکان نے ڈنڈوں کی مدد سے ماردیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سانپ رن وے کے قریب جھاڑیوں سے فائراسٹیشن کمرے میں داخل ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق دیگر موذی حشرات کے کاٹنے سے اب تک ائیر پورٹ کے متعدد ملازمین اسپتال جاچکے ہیں۔
اپنا کمنٹ کریں