کمپنی کا نیا مینجر

ایک کمپنی میں نیا مینجر بھرتی کیا گیا ۔مینجر نے ایک معاہدہ کیا جس کے باعث کمپنی کو دس ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا لیکن اس وقت کافی دیر ہو چکی تھی کیوںکہ کمپنی کا پیسہ ڈوب چکا تھا ۔ وہ ڈرا سہما اپنی کمپنی کی اعلٰی قیادت کے پاس آیا۔ اس نے افسران کے کچھ کہنے سے پہلے ہی شرم بھرے انداز میں کہا !

کہ میں جانتا ہوں آپ مجھے نوکری سے نکالنے والے ہیں، مجھے آپ کا یہ فیصلہ منظور ہے۔ تمہیں نکال رہے ہیں؟؟؟کمپنی کے

ایک بڑے عہدیدار نے پوچھا۔ہم نے تمہاری ٹریننگ پر دس ملین ڈالر خرچ کئے اور اب تمہیں نکال کر اپنا قیمتی نقصان کریں!!جاو اور اپنے کام میں لگ جاو۔۔۔۔

اپنا کمنٹ کریں