آسٹریلیا میں تیراکی کے دوران ایک شخص مگر مچھ کے نرغے میں آگیا تاہم خوش قسمتی سے اسے بچالیا گیا۔
یہ واقعہ آسٹریلوی ریاست کوئنس لینڈ کے شمالی جزیرے کیپ یارک میں پیش آیا جب دو لوگ کروک کنٹری میں تیراکی میں مصروف تھے کہ ان میں سے ایک پر مگر مچھ نے حملہ کردیا جس کے باعث وہ اس کے جبڑوں میں قید ہوگیا۔
مذکورہ شخص کو مگر مچھ کے حملے کے نتیجے میں ریسکیو کرلیا گیا تاہم وہ بری طرح زخمی ہوا جس کے سر، بازؤں اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔
دوسری جانب اس کے ساتھ موجود دوسرے شخص نے اسے بچانے کی کوشش کی جس کے باعث وہ خود بھی زخمی ہوا اور اس کے بازؤں پر زخم آئے۔
مقامی میڈیا کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ مگر مچھ کے حملے میں زخمی ہونے والے دونوں فوجی اہلکار ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
اپنا کمنٹ کریں