اسلام آباد: اچھے اور برے خواب ہر انسان کو آتے ہیں اور جن کی وجہ سے لوگ خوش اور غم میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ ان کی تعبیر پتہ چل جائے تاکہ وہ اس بات سے واقف ہو جائیں کہ اس خواب کا مطلب کیا ہے اور کیا ہونے والا ہے۔ خواب کی تعبیر کا علم صدیوں پرانا ہے ۔آئیں آپ کو چند خوابوں کی تعبیر بتاتے ہیں
گوشت کے ٹکڑے دیکھنا: اگر آپ خواب میں گوشت کے ٹکڑے بکھرے ہوئے دیکھے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ خواب آپ کے کاروبار کے متعلق ہےاور آپ کو آپنے کاروبار کے حوالے سے محتاط رہنا چاہئے اور لین دین کے معاملات میں بہت زیادہ احتیاط کریں۔
شہد دودھ میں ڈال کر پینا: اگر آپ خواب میں دیکھیں کہ آپ شہد دودھ میں ڈال کے پی رہی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا ،کاروبار میں ترقی ملے گی۔
بال سفید ہونا: خواب میں اگر آپ دیکھیں کہ آپ کے سارے بال سفید ہو گئے ہے اور آپ پریشان ہے اور رو رہی ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،خواب اچھا ہے اور آپ کو عزت اور وقار ملے گی اور جاب میں کامیابی ملے کا بھی امکان ہے۔
نوکری سے نکالے جانا: اگر آپ کو خواب میں نوکری میں نکال دیا جاتا ہے تو آپ کو احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ لوگ آپ کو غلط باتوں کی ترغیب دے رہے ہیں۔
اپنا کمنٹ کریں