کوہلو میں لاہور سے اغوا کرکے لائی گئی خاتون بازیاب

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

رسالدار میجر لیویز کوہلو شیر محمد مری کے مطابق خفیہ اطلاع پر تحصیل ماوند کے علاقے میں لیویز کی کوئیک رسپانس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون کو بازیاب کرایا۔

حکام نے بتایا کہ فورس نے موقع پر ایک اغوا کار کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ایک اور ساتھی کو رکھنی کے علاقے سے گرفتار کیاگیا۔

حکام کے مطابق خاتون کے اغوا میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو دوماہ قبل کام کا جھانسہ دے کرلاہور سے بہاولپور اور بعد میں کوہلو لایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق بازیاب کرائی گئی خاتون کے رشتہ داروں سے رابطہ ہوگیا ہے اور خاتون کو جلد رشتے داروں کے حوالے کردیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو منشیات کے عادی شوہر نے طلاق دے رکھی ہے اور ان کے چار بچے بھی ہیں

اپنا کمنٹ کریں