ممبئی ایور گرین بیوٹی اداکارہ ریکھا نے ٹی وی سیریل کے ایک منٹ کے پرومو میں کام کرنے کا اتنا بھاری معاوضہ وصول کرلیا کہ مداح حیران رہ گئے۔ریکھا کافی عرصے سے بڑے پردے سے غائب ہیں لیکن چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہوتی رہتی ہیں۔ اب انہوں نے سٹار پلس کے ڈرامہ سیریل “گم ہیں کس کے پیار میں” کا ایک منٹ کا پرومو کیا ہے۔ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ریکھا نے اس ایک منٹ کے پرومو میں کام کرنے کا معاوضہ پانچ سے سات کروڑ روپے وصول کیا ہے۔ اتنا زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے بعد ریکھا نے بالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اپنا کمنٹ کریں