اگر آپ کو بہت زیادہ کمزوری کا احساس ہورہا ہے ۔سستی اور کاہلی محسوس ہوتی ہے ۔ جسم میں بلڈ کی بہت زیادہ کمی ہورہی ہے ۔بال گر رہے ہیں یا کمزور ہو رہے ہیں یا پھر آپ گنج پن کا شکار ہیں اس کیلئے بہت آسان نسخہ آپ کو بتائیں گے اس کیلئے آپ نے کشمش کے 10دانے لینے ہیں اور آلو بخارا کے چار دانے لینے ہیں ایک کپ پانی میں ملا کر ساری رات بھگو کر رکھنا ہے ۔ صبح آپ اس کو دیکھیں گے کہ کشمش اور آلو بخارا کافی حد نرم ہوجائیں گے ۔ پہلے آپ نے آلو بخاراکے اندر اس کی گٹک نکال لینی ہے گودا اور کشمش کو دونوں کو اچھی طریقہ سے چبا کر کھا لینا ہے اس کے بعد پانی بھی پی لینا ہے ۔ اگر آپ نے سات دن استعمال کیا تو آپ کے جسم سے جو بلڈ کی کمی ہے
آئرن کی کمی ہے تو بہت زیادہ اچھا رزلٹ ملے گا۔بچوں کو بھی آپ اس کا استعمال کرواسکتے ہیں اس کا استعمال ناشتہ کرنے سے پہلے اس کا استعمال کرنا ہوتا ہے ۔ خالی پیٹ اس کا استعمال کرنا ہے ۔ایسے لوگ جن کو معدے میں بہت زیادہ گرمی ہوتی ہے ۔وہ جب صبح اٹھتے ہیں توایسے لگتا ہے کہ ابھی الٹی آجائیگی طبیعت بھی بہت خراب ہوتی ہے ۔آپ نے عرق بادیاں جو پنسار کے سٹور سے مل جائیگی ۔ اس کا آپ نے آدھا کپ لینا ہے اور اس کے اندر آپ نے آلوبخارے کے چار دانے آپ نے بھگو دینے ہیں۔
بھگونے کے بعد ساری رات کیلئے اس کو چھوڑ دیں اگر آپ کے معدے گرمی ہے اور صبح اٹھتے ہیں تو بہت زیادہ متلی کا احساس کچھ بھی کھانے کو دل نہیں کررہا ہوتا تو بہترین ذریعہ ہے دو سے تین دن کے اند ر آپ کو اس کے بہترین رزلٹ ملنے لگیں گے ۔ ساری رات کیلئے اس کو چھوڑ دیں صبح اٹھ کر پہلے آپ نے اس کی گھٹلیاں نکالنی ہیں
اس کے بعد عرق بادیاں کو بھی پی لینا ہے ۔یہ آپ نے ناشتہ کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے کرنا ہے تین سے چار دن کے اندر ہی آپ بہت زیادہ فرق محسوس ہوگا آپ کے معدے کی جو گرمی جوکہ کافی حد تک ختم ہوجائیگی ۔ آپ چھوٹے بچے کو بھی استعمال کروا سکتے ہیں لیکن آلوبخارے کی مقدار کم کرلیں ۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزن ہمیشہ اتنا رہے جتنا آ پ چاہتے ہیں تو روزانہ کی روٹین میں آلو بخارا کی تین سے چار گھٹلیاں کھاتے رہتے ہیں تو وزن کنٹرول ہونے میں آپ کی کافی زیادہ مدد ملے گی ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ چاکلیٹ ہم کھا رہے ہوتے ہیں
اسی طریقے آپ کو دن میں جب بھی یاد آئے تو کھا لیا کریں اگر دن میں چھ سے سات گھٹلیاں کھاتے رہتے ہیں تو یہ آپ کو بہت فائدہ دیگا آپ کے وزن کو بھی کنٹرول میں رکھے گا اور صحت کو بھی برقرار رکھے گا۔اس سے بال کالے اور لمبے ہو تے ہیں اگر اس کا مسلسل استعمال کیا جائے تو ہمارے بال لمبے کالے اور گھنے مضبوط ہوں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
اپنا کمنٹ کریں