میں کپڑا بنتا ہوں ، کھڑی چلاتا ہوں ، دھاگے ہوتے ہیں

ایک بزرگ جارہے تھے کچھ بچے آپس میں بحث کر رہے تھے ۔ جب قریب سے گزرے تو وہ بچے کہنے لگے۔ باباجی ہم آپس میں کسی مسئلہ پر بحث کر رہے ہیں۔ آپ ذرا فیصلہ کریں۔ اس نے کہا بیٹا کیا مسئلہ ہے۔ بچے نے کہا کہ ہم آپس میں بحث کر رہے ہیں کہ ایک آدمی بڑا نیک ہو، کبھی گناہ نہ کیا ہو ،

اس کے دل پر اللہ کی خاص نظر رہتی ہے یا، ایک آدمی بڑا ہی گنہگار ہو اور کچی تو بہ کر لے اس کے دل پر خاص نظر رہتی ہے۔ وہ بزرگ فرمانے لگے بیٹا میں عالم تو نہیں ہوں تا ہم ایک بات میرے تجربے میں آئی ہے کہ میں کپڑا بنتا ہوں ، کھڑی چلاتا ہوں ، دھاگے ہوتے ہیں میرے تجربے میں بات آئی کہ جو دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے

میں اسے گرہ لگاتا ہوں اس کے بعد اس پر خاص نظر رکھتا ہوں کہ دوبارہ ٹوٹ نہ جائے ممکن ہے جو بندہ شیطان کے راستے کو چھوڑ کر سچی توبہ کرلے، اللہ سے اپنی گانٹھ باندھ لے ممکن ہے اس کے دل پر اللہ کی خاص نظر رہتی ہو کہ یہ بندہ دوبارہ نہ ٹوٹ جائے۔

اپنا کمنٹ کریں