ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب آپ بہت زیادہ چکنائی والے کھانے کھاتے ہیں

خون میں کولیسڑال کا بڑھنا کئی خطرناک بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بن سکتا ہے جن میں سر فہرست دل کا دورہ ہے۔ موودہ دور میں ہماری طرز زندگی میں سہل پسندی کے شامل ہونے اور صحت مند خوراک سے دُوری کی وجہ سے ہائی کولیسٹرال کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے بارے میں آگاہی رکھنا

بیحد ضروری ہو گیا ہے۔ہائی کولیسٹرال کی بیماری اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب خون میں ایک خاص قسم کی چکنائی جسے کولیسٹرال کہتے ہیں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور ایسا عام طور پر اُس وقت ہوتا ہے جب آپ بہت زیادہ چکنائی والے کھانے کھاتے ہیں، ورزش نہیں کرتے، موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں، تمباکو نوشی یا مے نوشی کے عادی ہیں

۔ اس کے علاوہ ہائی کولیسٹرال کی بیماری فیملی سے بھی منتقل ہوتی ہے۔خون میں بڑھا ہُوا یہ کولیسٹرال دل میں خون لیجانے والی شریانوں میں جم جاتا ہے جس سے دل کا دورہ پڑنے کے چانسز بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ پاکستان میں شرح اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں ہیں لہذا ہمارا یہاں یہ جاننا بہت ضروری ہے کے ہائی کولیسٹرال کو قابو میں کیسے کرنا ہے

کیونکہ اس بیماری کو ذرہ سی چھوٹ مل جائے تو یہ جان لیوا حد تک خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔بڑھے ہُوئے کولیسٹرال کو کم کرنے کے لیے اپنی زندگی میں 2 بنیادی اصول شامل کر لیں آپ نہ صرف ہائی کولیسٹرال سے بچے رہیں گے بلکہ ذیابطیس، موٹاپا، دل کی بیماریاں، بلڈ پریشر جیسی بیماریاں آپکے قریب بھی نہیں آئیں گی اور آپ صحت مند اور چاک و چوبند زندگی بسر کریں گے۔

اور وہ 2 بنیادی اصول درجہ ذیل ہیں:کسی بھی بیماری کا آغاز ورزش نہ کرنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ دراصل، آپ جو کھاتے ہیں اسے صحیح طریقے سے ہضم کرنا بہت ضروری ہے۔ جب ایسا نہیں ہوتا تو آپ کی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔ کولیسٹرول بڑھنے پر بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ ورزش کریں گے تو جسم میں کولیسٹرول کنٹرول میں رہے گا

اس لیے روزانہ کم از کم 30 منٹ ایسی ورزش کریں جس میں آپ کو جان لگانی پڑے جیسے دوڑنا، سوئیمنگ، ویٹ ٹریننگ، ایروبکس، ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹرینگ جیسی ایکسرسائززشامل ہیں۔جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے آپ کو اپنی خوراک میں ہری سبزیاں شامل کرنا ہوں گی، ورنہ بعد میں آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سبز سبزیوں میں آپ کو زیادہ تر پتوں والی سبزیاں شامل کرنی چاہئیں

کیونکہ یہ سبزیاں ایسے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہیں جو آپ کے جسم کو فائدہ دیتے ہیں اور یہ خون میں کولیسٹرال کو کم کرنے میں معاؤن ثابت ہوتی ہیں۔ اسی طرح کچھ پھل ایسے ہوتے ہیں جن کو کھانے سے آپ کے جسم میں برا کولیسٹرول جمع نہیں ہوتا مثال کے طور پر آپ کو سیب نارنجی اور انار ، چکوترے جیسے پھل شامل کرنے چاہیے

جو کولیسٹرال کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ ہائی کولیسٹرال کو کم کرنے کے لیے کوئی ڈاکٹری میڈیسن کھا رہے ہیں تو چکوترہ کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں کیونکہ چکوترہ کولیسٹرال کم کرنے والی ادویات کی صلاحیت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں