پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر نوبیاہتا جوڑے کو شادی میں پیٹرول کا تحفہ مل گیا

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے اس لیے تامل کامیڈین کی جانب سے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پیٹرول دیا گیا۔بھارتی میڈیا پر تامل کامیڈین مائیل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو پئٹرول کے 2 چھوٹے گیلن دیتے بطور تحفہ پیش کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیل سیمی نے دُلہا دُلہن کو 5لیٹر پیٹرول تحفے میں دے کر دراصل بھارت میں بڑھتی پٹرول کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں