اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عرب خواتین اپنی دلکشی اور حسن کی وجہ سے ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ حسن کے علاوہ ایک انوکھی بات یہ ہے کہ عربی عورتیں ہر وقت خوشبو سے مہکتی رہتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم نے عرب خواتین کی عادات کے بارے میں جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔
جو ان کے حسن میں چار چاند لگا دیتی ہے 1- انوکھی خوشبو سے مہکتی رہتی ہیں ااداکارہ نادیہ کہتی ہیں کہ عرب خواتین الیکٹریکل عود یا برقی اگر بتی دان میں خوشبو کے مختلف فلیورز جیسے دوخان، روز اینڈ شائے یا پھر خالص عود وغیرہ ڈال کر سارے گھر میں دھونی دیتے ہیں۔ یہاں تک وہ اپنے کپڑوں پر بھی دھونی دیتے ہیں اور خواتین پالوں کو بھی وہی
دھونی دلواتی ہیں جس سے ان کے اندر سے ہر وقت خوشبو آتی رہتی ہے۔ 2- کھانا پکانے کی شوقین عرب عورتیں کھانا پکانے اور کھانے کی شوقین ہوتی ہیں۔ اگر انھیں دس افراد کی دعوت کرنی ہو تو پچاس لوگوں کے لئے کھانا خوشی خوشی پکائیں گی جس میں مختلف ورائٹی بھی ہوگی۔ دراصل اچھا مہمان نواز ہونا عرب کلچرکا حصہ ہے جس کی پابندی وہاں
کی خواتین اب تک کرتی آرہی ہیں 3- میچنگ جوتے ہر ایونٹ کی مناسبت سے رنگین اور میچنگ جوتے جمع کرنا ہر عرب خاتون کا شوق ہوتا ہے جسے وہ خاص طور پر پورا کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈھیروں ڈھیر جوتوں سے ان کی الماری بھری ہوئی ہوتی ہے 4- والد، شوہر اور خاندان ہر عورت کی طرح عرب خواتین بھی اپنے والد کو آئیڈیل مانتی ہیں اور اپنے شوہر
میں بھی والد جیسی اچھی خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے خاندان سے بہت زیادہ پیار بھی کرتی ہیں۔ عرب عورتیں اپنے شوہر کو بادشاہ اور بچوں کو فرشتے کا درجہ دیتی ہیں 5- شیشہ بہترین دوست ہے بننا سنورنا کس عورت کو نہیں بھاتا۔ اسی وجہ سے عرب خواتین بھی خوب سجتی سنورتی ہیں اور شیشہ دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔
اپنا کمنٹ کریں