اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعتوں سے نواز ا ہے۔ جن کا شمار بھی ممکن نہیں ہے ۔ انہی میں سے ایک ہمارے ناخن بھی ہیں۔ صحتمند ناخن نہ صر ف ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بناتے ہیں ۔
بلکہ انگوٹھے اور انگلیوں کے سروں یعنی پوروں کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ نیز ناخن باریک ترین اشیاء کو چننے یا اٹھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر ناخن اپنی مختلف علامات کے ذریعے ہمارے عمومی صحت کے متعلق بھی آگا ہ کرتے ہیں
بعض خواتین کے ہاتھ توصاف ستھرےہوتے ہیں۔مگر ناخن میلے ، کھردرے ، خشک یا ٹوٹے پھوٹے ہوتےہیں۔ جس سے ہاتھ کی ساری خوبصورتی گھن آجاتی ہے۔ ناخنوں کی صیحح نشوونما اور مناسب دیکھ بھال اور صفائی کی ضرورت ہوتی ہے
اکثر لوگوں کے ناخنوں کے گرد جلد چھلنا شروع ہوجاتی ہے جو کہ انتہائی خوف زدہ لمحہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے لو گ صیحح طرح سے کام سرانجام نہیں دے پاتے۔ ناخنوں کی جلد خشک جلد بیکٹیریا ہونے کی
نشاندہی کرتی ہے ۔ لہٰذا آپ کو اپنی ہاتھ کی ہمیشہ حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ خشک جلد کا آجانا خطرنا ک ثابت ہوسکتا ہے اب سوال یہ ہے کہ ناخنوں کے گرد خشک جلد کیوں آجاتی ہے؟ ناخنوں کے گرد خشک جلد کے آجانے کی کئی ساری وجوہات ہیں۔
اگر آپ بار بار ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اور موئسچرائزر کا استعمال نہیں کرر ہے۔ تو اس سے بھی آپ کے ناخنوں کے گرد خشکی جمع ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ ناخنوں کے گرد خشک جلد آجانے کی وجہ متعدد
وجوہات ہیں۔ الرجی: اکثر نیل پالش ، صابن اور ڈیٹرجینٹ کے استعمال سے بھی نا خنوں کے گرد خشک جلد آجاتی ہے ۔ ان چیزوں میں ایسے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کی جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ خشک جلد کی صورت میں سامنےآتے ہیں۔
ناخن کھانا: بعض لوگوں کے ناخن بہت خراب حالت میں ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو ناخن کھانےکی عادت ہوتی ہے ۔ ناخن کھانے کی عادت آپ کے ناخنوں کو خراب کردیتی ہے۔ا
ور اس وجہ سے جلد پر انفیکشن ہوجاتا ہے۔ منرلنز کی کمی: جلد پر خشکی کی وجہ منر لنز اور کیلشیم کی کمی ہوتی ہے۔ جن افراد میں کیلشیم کی کمی ہوتی ہے ان کےناخنوں کے گرد خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
انفیکشن: بعض اوقات مسلسل جلد کے خشک رہنے کی وجہ سے بھی ناخنوں کے گرد انفیکشن ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ناخنوں کے گرد خشکی ہوجاتی ہے ۔ اب دوسرا سوال یہ ہے کہ جب ناخنوں کے گرد خشکی جمع ہوجائےتو اس کو دورکیسے کیا
جائے؟ اس حوالے سے چند مفید ٹوٹکے آپکو بتاتے ہیں۔ گر م پانی : ایک پیالی میں پانی لیں۔ا ور اس میں شہد اور لیموں کا جوس شامل کرلیں۔ اس پانی میں اپنے ہاتھوں کو دس منٹ کے لیے بھگو دیں۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو خشک کرلیں۔
اور موئسچرائزر لگا لیں۔ کھیرا: ایک تازہ کھیرا لیں۔ اس کو کاٹ لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو ہاتھوں پر رگڑیں۔ اورتیس منٹ بعد اپنے ہاتھ نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ ایلوویرا: تازہ ایلوویرا کا جیل نکال کر اپنے ہاتھوں پر روزانہ
لگانےسے بھی ناخنوں کے گرد خشکی ختم ہوجاتی ہے۔ شہد: اپنے ہاتھوں پر شہد دس سے بیس منٹ کے لیے لگا دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں۔ زیتون کا تیل : زیتون کا تیل پہلے گرم کرلیں۔ پھر ا س کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
پھرا س میں تین قطرے لیونڈرآئل کے شامل کریں۔ اور اپنی انگلیوں کو اس مکسچر میں د س منٹ کے لیے ڈبو دیں۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اور ایک کپڑے سے خشک کرنے کے بعد اس پر موئسچرائزر لگا لیں۔ انشاءاللہ! ان ٹوٹکوں سے آپ کے ناخنوں کے گرد جلد چھلنا بند ہوجائےگی۔
اپنا کمنٹ کریں