نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رات کو سوتے ہوئے اپنے شریک حیات کی بربراہٹ کو سننا ایک پرلطف چیز ہو سکتی ہے لیکن ایک امریکی لڑکی نے اس حوالے سے حیران کن دعویٰ کر ڈالا ہے۔ دی سن کے مطابق بیلے ہنٹر نامی لڑکی نے کہا ہے کہ شریک حیات کی رات کو نیند میں کی جانے والی باتوں سے خواتین بخوبی اندازہ لگا سکتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں۔ بیلے نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے خود اسی طریقے سے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑی ہے۔
بیلے ہنٹر بتاتی ہیں کہ میں ایک رات جاگ رہی تھی جبکہ میرا بوائے فرینڈ سو رہا تھا۔ نیند میں وہ بڑبڑا رہا تھا اور اسی بڑبڑاہٹ کے دوران اس نے ایک خاتون کا نام بھی لیا۔ میں فوراً بستر سے نکلی اور فیس بک پر اس نام کی خاتون کو سرچ کیا۔ میرے سامنے اسی نام کی ایک خاتون آئی جو میرے بوائے فرینڈ کی فرینڈز لسٹ میں شامل تھی۔ وہ شادی شدہ تھی اور اس کے دو بچے تھے۔میں نے خاتون کو میسج بھیجا اور اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں پوچھا کہ آیا وہ اس شخص کو کس قدر جانتی ہے۔ میرے اس سوال پر اس خاتون نے جس روئیے کا مظاہرہ کیا اس سے میرا شک یقین میں بدل گیا۔ خاتون نے مجھے پہلا جواب یہ دیا کہ ’تم اپنے کام سے کام رکھو۔ تم کون ہوتی ہو مجھ سے میری ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھنے والی۔‘جب میں نے اس خاتون پر دباﺅ ڈالااور بتایا کہ میں اس شخص کی گرل فرینڈ ہوں،تو اس نے سچ بول دیا اور اعتراف کر لیا کہ وہ کچھ عرصے سے میرے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق میں ہے۔بیلے کا کہنا تھا کہ اگلی صبح میں نے اپنے بوائے فرینڈ کا سامنا کیا اور اس نے بھی اعتراف کر لیا، جس کے بعد میں نے اس سے اپنے راستے الگ کر لیے۔
اپنا کمنٹ کریں