خاتون نے زچگی کے دوران بہن کے ہاتھ پر بری طرح کاٹ لیا ، بعد میں ایسی وجہ بتادی کہ ہنسی نہ رکے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے زچگی کے دوران اپنی بہن کے ہاتھ پر بری طرح کاٹ لیا تھا۔ جب زچگی کے بعد خاتون کو اس حرکت کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ 

دی سن کے مطابق اس خاتون کا نام کیٹی بتایا گیا ہے جسے لیبر روم لیجایا گیا جہاں اس کی بہن اس کو حوصلہ دینے کے لیے اس ساتھ موجود تھی۔ زچگی کے دوران کیٹی کی بہن نے اس کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تو کیٹی نے اس کے ہاتھ پر بری طرح کاٹ لیا۔ بعد ازاں جب پوچھا گیا تو کیٹی نے کہا کہ ”میں سمجھی تھی کہ میری بہن مجھے ساسیج رول کھلانے لگی ہے، چنانچہ میں نے اس کے ہاتھ کو ساسیج رول سمجھ کر دانتوں سے کاٹ ڈالا۔“یہ واقعہ کیٹی نے خواتین کی ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ پر سنایا ہے۔ اکثر صارفین ہنسی کے ساتھ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ اس تکلیف کی حالت میں بھی کیٹی کو کھانے کی فکر لاحق تھی۔

اپنا کمنٹ کریں