لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محمد رضوان ہی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ میں عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا تھا کہ ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے اور ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سمیت بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا تھا شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، زمبابوے کے دورے پر بھی محمد رضوان ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے کپتان نہیں تھے سلمان آغا نے کپتانی کی تھی۔