4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے.

جہاں ایک خاتون مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی۔

یہ واقعہ علی گڑھ میں اس وقت خبروں کی زینت بنا جب خاتون کے شوہر نے معاملے کی شکایت پولیس میں درج کرائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر سنیل کمار، جو پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہیں، نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف دو بار گھر آتے تھے اور باقی دنوں میں ان کی اہلیہ گھر پر اکیلی ہوتی تھی۔