مریم نوا ز کا ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان

وزیر اعلی نے کہا مریم نواز ان دماغوں کی بھی صفائی کررہی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں

سٹی 42: پنجاب بھر میں صفائی کے لیے نئی مشینری کی فراہمی کی افتتاحی تقریب ہوئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ستھرا پنجاب کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔

انہوں نے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کے لیے راشن کارڈ متعارف کروادیا ، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہیرو قرار دیا اورکہا کہ ترقی، صفائی ستھرائی، لیپ ٹاپ اورروزگار عوام کا حق ہے۔

 خصوصی شر یک ہوئیں ، تقریب میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق سمیت کابینہ اراکین شریک تھے ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، اور دیگر اضلاع کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔ وزیراعلی پنجاب نے ستھرا پنجاب کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا ،وزیراعلی پنجاب نے نئی مشینری کی علاماتی چابی چیف سکریٹری کے حوالے کردی۔

 وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز  نے  خطاب  میں کہا آج ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی وردی پہنی ہے،اگر پولیس اور کمانڈوز کی وردی پہن سکتی ہوں تو یہ کیوں نہیں ،یہ وردی میں نے فخر سے پہنی ہے ،ستھرا پنجاب کے ملازمین میری ٹیم کا اہم حصہ ہیں،جس طرح پنجاب کو صاف کیا ہے۔ اس سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔،پنجاب کی صفائی سے میرا خواب پورا ہو گیا ہے ۔آج اپنے ستھرا پنجاب کے ہیروز سے بات کر رہی ہوں ۔سیلاب کے موقع پر تمام محکموں نے کام کیا، لیکن ستھرا پنجاب کے جوانوں نے بھی بھرپور حصہ لیا ،سیلاب کے دوران بند ٹوٹنے پر ستھرا پنجاب کے جوانوں نے انسانی بند بنایا ،مجھے آپ پر اور آپ کے خاندانوں پر فخر ہے ،جہاں سیلاب کا پانی اتر گیا وہاں شاندار صفائی کی گئی ،آپ نہ سمجھیں کہ آپ کام کر رہے ہیں اور مجھے پتہ نہیں ہے۔دھوپ، بارش اور سیلاب ہر وقت آپ نے کام کیا ۔

مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکز کے کہا آپ کا معاوضہ ناکافی سمجھتی ہوں، لہذا آپ لوگوں کے لئے راشن کارڈ کا اجراء کیا ہے ،ڈیڑھ لاکھ ورکرز کو راشن کارڈ ملے گا ،3 ہزار مہینہ راشن لیا جا سکے گا ،جب بھی باہر کے ممالک جاتی تھی تو سوچتی تھی کاش پنجاب بھی ایسے ہی صاف ہو ،آج پنجاب کی صفائی کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ۔جتنی خوشی آج کی تقریب میں آکر ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی ۔ایک چھتری کے نیچے یہ دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے ۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو شاباش دیتی ہوں ۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو بھی شاباش دینا چاہتی ہوں ۔شہباز شریف کے بعد پنجاب میں صفائی کے حالات بدتر ہو گئے تھے ۔گوگی اور پنکی کے دور میں صفائی کے انتظامات ناقص تھے ۔شہباز شریف کی بیٹی مریم آج ان کے کام کو آگے بڑھا رہی ہے ۔پنجاب میں صفائی کے لیے چند ہزار اہلکار تھے ۔آج ڈیڑھ لاکھ لوگ اس پر معمور ہیں۔ْ