بالی ووڈ کے دو میگا اسٹارز، شاہ رخ خان اور سلمان خان، ہمیشہ ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ان کی فلموں کی ریلیز کے ساتھ ہی تھیٹروں میں ہاؤس فل کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان دونوں کے فینز کی ایک بڑی تعداد ہے، جو ان کی کامیاب فلموں اور سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے۔ تاہم، حال ہی میں ایک نجومی کے بیان نے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچایا۔
سشیل کمار سنگھ، جو بھارت کے ایک مشہور نجومی ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت کی پیشگوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”دونوں اسٹارز کا وقت ابھی ٹھیک چل رہا ہے، لیکن 2025 میں سلمان خان کی صحت خراب ہو سکتی ہے، اور دونوں 67 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔“ اس پیشگوئی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی۔
سشیل کمار نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کی کنڈلی میں ایک ایسی بیماری کا ذکر ہے جو تشخیص کے بعد ان کی صحت کو متاثر کرے گی اور یہ بیماری بالکل قابل علاج نہیں ہوگی۔
ان کے مطابق، سلمان خان کا مستقبل بہت تاریک دکھائی دیتا ہے۔ ان کی صحت کے متعلق یہ دعویٰ، اگرچہ ایک نجومی کا ذاتی رائے ہے، لیکن اس نے سلمان خان کے مداحوں کو پریشان کر دیا۔