سامعہ حجاب اور حسن زاہد کی پرانی ویڈیو وائرل: بانہیں ڈالے ویپ پیتے نظر آئے

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان حسن زاہد نے شادی سے انکار پر مبینہ طور پر اسے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

سامعہ حجاب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور حسن زاہد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر بہت سے ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ جس سے دونوں کے ماضی کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ٹک ٹاکر کو مبینہ اغواء کار حسن زاہد کے گلے میں بانہیں ڈالے ”ویپ” کے کش کھینچتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اسی کلپ کے دوسرے حصے میں سامعہ مبینہ طور پر حسن کی جانب سے بھیجے گئے بےشمار پھولوں کے گلدستوں سے خوشی سے نہال ہورہی ہیں اور حسن کا شکریہ ادا کررہی ہے۔ 

  ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد کمنٹ کیا ہے کہ کیا یہ معصوم سامعہ ہے یا کوئی بلیک میلر؟

واضح رہے کہ سامعہ حجاب نے ایک دوسرے ویڈیو بیان میں حسن زاہد کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی جی اسلام آباد سمیت متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔