معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر “ رشتہ پکا” کے نام سے مقبول ہونے والی سامعہ حجاب ایک نئی تنازعہ کا شکار ہو گئی ہیں۔
جب ان کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سامعہ حجاب نے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح طور پر الزام لگایا ہے کہ یہ مواد ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ذاتی دشمنی اور انتقامی جذبے کے تحت وائرل کیا ہے،اس ضمن میں سامعہ نے ویڈیو پیٍغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ان ویڈیوز کی مکمل تردید کرتی ہیں اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے دانستہ طور پر ان کے کردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،یہ تمام ویڈیوز ایڈیٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں تاکہ انہیں بدنام کیا جا سکے، میں اپنے تمام فالوورز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیوز پر یقین نہ کریں،میں اس معاملے کو قانونی طریقے سے اٹھاؤں گی اور جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دوں گی۔