چیمپئینز ٹرافی: بھارت کو پچاھڑنے کیلئے پاکستان کی اسٹریٹیجی سامنے آگئی

چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کررہی ہیں۔

وہیں پاکستان نے بھی بھارتی کیخلاف میچ جیتنے کے لیے ایک بڑی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو طویل پریکٹس سیشن کیا۔ اسٹار کھلاڑی بابر اعظم نے اتوار کو بھارت کے خلاف اپنے اہم میچ کی تیاری کے لیے بیٹنگ کی مشق کی۔ تاہم بولرز نے بھی پریکٹس سیشنز میں حصلہ لے کر بھرپور بولنگ پریکس کی۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کو تمام میچز میں جیت لازمی درکار ہے۔ شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات محدوم ہوجائیں گے۔

پاکستان کے کوچ عاقب جاوید اور کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں سے اگلے میچ سے متعلق طویل گفتگو کی۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹرز نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونا چاہیئے۔

بھارتی آل راؤنڈر اکثر پٹیل نے کہا کہ پاک بھارت فائنل ہوجائے تو سب ہی کو بہت مزہ آئے گا، شائقین بھی ایسے فائنل سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔

بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی نے کہا کہ اگر فائنل دلچسپ بنانا ہے تو مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے، لیکن لگ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بولے کہ کوئی بھی ٹیم فائنل میں آجائے بس بھارتی ٹیم بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے۔