ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ساتھی کھلاڑی کی شادی پر چاولوں سے بھری پلیٹکھانے اور ساتھ میں سیون اپپینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو حال ہی میں منعقد ہونے والی ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام کی شادی کی تقریب کی ہے، جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت کئی معروف قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
وائرل ویڈیو میں نسیم شاہ کو کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کھول کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کچھ صارفین نے فاسٹ بولر کی صحت اور کرکٹ سے مبینہ عدم دلچسپی پر نکتہ چینی کی ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فاسٹ بولر کا وزن بڑھ رہا ہے، ان کی پلیٹ چاولوں سے بھری ہوئی ہے اور ساتھ سیون اپ پی رہے ہیں۔ انہیں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
دوسرے صارف نے طنزاً کہا کہ بریانی کھاؤ اور پھر 10 اوورز میں 80 اسکور کھاؤ۔ جبکہ فراز نامی صارف نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کیلئے فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔