لاہور: بارات آنے سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔

 روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔

بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے اپنا کام مکمل کرنے کے بعد، لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا،۔

مقتولہ کی والدہ، جمیلہ بی بی نے الزام لگایا کہ ان کے داماد نے بیٹی کو قتل کیا اور اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے نجی چینل کو بتایا کہ ’ میں اپنی بیٹی کو اس (ملزم) سے طلاق دلانے کے لیے تیار ہوں۔’

دریں اثنا، مقتولہ کے چچا، شوکت علی نےنجی چینل کو بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو اس وقت گولی ماری جب وہ سورہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ (ملزم ) نے بندوق قریبی پلاٹ میں پھینک دی، پھر اس نے ہم سے کہا کہ اس کی طبیعت خراب ہو رہی ہے اور پوچھا کہ کیا وہ گھر چلا جائے، اس نے موقع سے فرار ہونے کے لیے بیمار ہونے کا بہانہ کیا تھا۔