دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو پہلے میچ سے قبل دھچکا پہنچا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کا شکار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کل ہونے والے پریکٹس سیشن میں گردن کی تکلیف کے باعث زیادہ پریکٹس نہیں کی۔
تاہم ٹیم مینجمنٹ کے مطابق احتیاط کی غرض سے سلمان علی آغا نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، تاہم پرامید ہں کہ وہ ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں عمان کے خلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے
۔
دوسری جانب، شارجہ میں افغانستان اور یو اے ای کے خلاف سہ ملکی سیریز جیتنے والی پاکستانی ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ کل ایشیا کپ کے پہلے میچ میں عمان کا مقابلہ کرے گی۔
ایشیا کپ 2025 کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ میں تمام کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جب سلمان علی آغا سے پاک-بھارت ٹاکرے اور بھارتی ٹیم کے فیورٹ ہونے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’ٹی20 فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی‘۔