نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی قیادت میں ہندوستان ٹیم نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، شیکھر دھون اور سریش رینا میچ سے نام واپس لے لیا تھا ، جس کے بعد منتظمین نے ہندوستان اور پاکستان کا میچ منسوخ کر دیا۔ اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے مسلسل ردعمل سامنے آرہا ہے۔ پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم اور ہندوستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچتے ہیں تو اس وقت فیصلہ کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے موجودہ شیڈول میں کوئی اور تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر شائقین نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سابق ہندوستانی کھلاڑیوں کے پاکستان کے ساتھ میچ میں شرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ یہ میچ 20 جولائی بروز اتوار ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جانا تھا۔ میچ منسوخ ہونے کے بعد یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پاکستان ڈبلیو سی ایل میں شرکت جاری رکھے گا یا نہیں۔ کامل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کیا امید کی جا سکتی ہے۔
کامل نے جیو نیوز کو بتایا کہ باقی تمام میچز ہو رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ سیمی فائنل اور فائنل کے لیے، ہم فی الحال کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم سیمی فائنل میں پہنچے تو چار ٹیمیں ہوں گی اور ہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچز سے گریز کریں گے۔
تاہم ٹیم کے مالک نے اس سوال کو ٹال دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں تو کیا ہوگا؟ کامل نے کہا کہ اگر ہم فائنل میں پہنچ گئے تو اس وقت فیصلہ کیا جائے گا، ہمیں اس میچ کے لیے دو پوائنٹس دیے جائیں گے اور ہم ضابطہ کے مطابق ان پوائنٹس کے حقدار ہیں۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔