ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ کی ’شرجینا‘ اور ’میرے ہمسفر‘ کی ’ہالہ‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بے انتہا محبت ملی اور یہ محبت صرف کردار کو ہی نہیں بلکہ اس کو ادا کرنے والی ہانیہ عامر کو بھی ملی۔
ہانیہ عامر کی نہ صرف اداکاری ان کو سب کے دل میں خاص مقام دلواتی ہے بلکہ انکی دلکشی اور شوخ مزاجی کے بھی دیوانے کم نہیں۔
ہانیہ عامر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جو روز کی بنیاد پر شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہتا ہے اور اس کی ایک خاص وجہ ان کا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا ہے۔
اداکارہ اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی وجہ سے معروف کانٹینٹ کریئٹر کو ٹکر دیتی نظر آتی ہیں اور وہ پاکستانی بن چکی ہیں جنکو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا رہا ہے۔
ہانیہ عامر نے ایک نئی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دلکش اداؤں کا بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔
ہانیہ عامر اس ویڈیو پر ہانیہ عامر نے پاکستان کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 کا مشہور گیت ‘مغروں لا’ لگایا اور اپنی حسین اداؤں سے سب کی توجہ حاصل کی۔
ہانیہ عامر ویڈیو کے آغاز میں یہ کہتی بھی نظر آئیں کہ وہ کہاں ہے، میں اتنی حسین ہوں، وہ کیوں نہیں آرہا، وہ کیوں میرا دل توڑ رہا ہے’۔
اس کے بعد ہانیہ عامر ہنستی، مسکراتی، دلکش پوز دیتی دکھیں اور اپنی ہی خوبصورتی پر خود ہی اتراتی بھی نظر آئیں۔
ہانیہ عامر اس ویڈیو میں اپنی کیوٹنس کا بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں لیکن جہاں انکی خوبصورتی اور کیوٹنس تعریفیں سمیٹتی دکھیں وہیں انکا لباس بھی توجہ کا مرکز بنا۔
ہانیہ عامر کا پہنا گیا لہنگا چولی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ ‘روز’ جبکہ فیبرک اورگینزا ہے۔
کمنٹ سیکشن میں ہانیہ عامر کے چاہنے والے محبت سے بھرے کمنٹس کرتے دکھ رہے ہیں۔