ویب ڈیسک: معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بن گئیں، جہاں ان کی نئی انسٹاگرام تصاویر نے ان کے لباس کی وجہ سے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں شمار ہونے والی ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 18 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اور وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ اپنی دلکش مسکراہٹ، مزاحیہ انداز اور عمدہ اداکاری کے باعث وہ مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔
تاہم، حال ہی میں ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پوسٹ میں ہانیہ نے اولیو گرین رنگ کے بغیر آستین کے مغربی طرز کے لباس زیب تن کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔
بعض صارفین نے ان کے لباس کو “غیر ضروری بولڈنس” قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “ایسی ڈریسنگ کا کوئی جواز نہیں، خاص طور پر جب عمر بڑھ رہی ہو۔
ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ “یہ سمجھتی ہے کہ بولڈ انداز سے شہرت حاصل کرے گی، لیکن ہم اس کی بھارت سے محبت نہیں بھولے۔”
دوسری جانب، ہانیہ عامر کے چاہنے والوں نے ان کے اسٹائل اور اعتماد کو سراہا اور کمنٹس سیکشن میں ان کے حق میں تعریفی پیغامات بھی دیکھنے میں آئے۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر ماضی میں بھی اپنے بولڈ فیشن، کھلے مزاج اور بے باک انداز کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید اور تعریف دونوں کا سامنا کرتی رہی ہیں۔