چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ قصبہ دوالمیال میں نئی نویلی دلہن کو دوست کے ساتھ ہمبستری کرنے پر مجبور کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا  جبکہ بیوی کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے شوہر کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چوآسیدن شاہ تھانہ چوآسیدن شاہ کے علاقہ قصبہ دوالمیال میں درندہ صفت شوہر اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنے دوست کے ہاتھوں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنواتا رہا۔ شوہر اپنی بیوی کو اپنے ہی دوست کے ساتھ گھر میں بند کرکے جبری جسمانی تعلق کرنے پر مجبور کرتا اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتا۔

دو ماہ قبل بیاہی گئی دلہن کو شادی کے دو ماہ کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بیوی نے حالات سے تنگ آکر سارا قصہ اپنی والدہ کو بتا دیا اور فریاد کی وہ یہاں اس جہنم سے اسے نکال لے جائے۔ 

متاثرہ بیوی کی والدہ نے تھانہ چوآسیدن شاہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی کی شادی جون میں محمد اسلام ولد ظفر اقبال سکنہ دوالمیال سے ہوئی۔ گزشتہ شام میری بیٹی کی مجھے کال آئی کہ مجھے اس جہنم سے نکال کر لے جائیں جس پر میں اسے گھر لے آئی۔

میری بیٹی بہت پریشان اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ میں بار بار اس سے پریشانی کی وجہ پوچھتی رہی، پہلے تو وہ مسلسل خاموش رہی مگر پھر آخر کار اس نے سارا قصہ بتایا کہ اس کا شوہر محمد اسلام اپنے دوست اسماعیل شاہ ولد دامن خان سکنہ دوالمیال کو اپنے گھر بلاتا ہے

اور مجھے زبردستی اپنے دوست کے ساتھ کمرے میں بند کردیتا ہے اور پھر اسماعیل میں پکڑ کر جبری زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اور ایسا متعدد بار ہوچکا ہے۔ ملزمان متاثرہ دلہن کو انکار کرنے پر یا یہ بات کسی کو بتانے پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتے رہے۔ تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔