موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو فرشتہ بنا دیا، شاہدخاقان عباسی

 آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کوسوچنا چاہئے کہ ان رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنا دیا۔

آج نیوز کے پروگرام انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئےعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے دو روزہ کانفرنس کیلئے ہال بک کیا ہواتھا، جب ہم وہاں پہنچے تو ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تھی اورگیٹ بند تھا، ہم نے بتایا کہ وزیراطلاعات نے اجازت دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی حکومت نے ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تعینات کی تھی، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، حکومت آئین کے نام سے بھی خائف رہتی ہے، ہم کوئی جلسہ نہیں کررہے تھے، کانفرنس تھی، گزشتہ سال حکومت اوراپوزیشن نے کوئی کام نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن تواپنا آئینی کام پوراکرے۔

انھوں نے کہا کہ ہم آئین اورقانون کی بالادستی چاہتے ہیں، میں آج کی کانفرنس کو انتہائی کامیاب مانتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو سوچنا چاہئے کہ ان کا رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنادیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں الیکشن چوری ہوئے ہیں اس لیے ان کو مسئلہ ہے وہ ہر چیز سے خائف رہتے ہیں وہ آج آئین کے نام سے بھی خائف ہیں۔ ہمارا جلسہ نہیں تھا، ایک کانفرنس تھی جس میں زیادہ سے زیادہ بیس تیس لوگ ہوتے ہیں جو ٹیبل کے گرد بیٹھتے ہیں اور بات کرتے ہین، وہ کانفرن آئین اور ملک میں قانونی کی حکمرانی کے حوالے سے تھی یہ دنوں چیزیں ملک میں نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذات، اپنے ضمیر سے مسئلہ ہے، جو لوگ چوری سے آتے ہیں ان کا ضمیر انھیں ملامت کرتا ہے۔ موجودہ حکومت اقتدار کے زعم میں ہے، ہماری کانفرنس کامیاب تھی، سب نے اعلامیے پراتفاق کیا۔ مولانا فضل الرحمان ملک میں ہوتے تو ہمیں جوائن کرلیتے۔

شازیہ مری کی گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتخابی نتائج پر احتجاج ہوتا آیا ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی سسٹم کوروکنے کی بات نہیں کی۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئینی دائرے میں رہ کراحتجاج ریکارڈ کروایا، ان کوموجودہ مسئلہ صرف ایک قیدی ہے، موجودہ صورتحال آئیڈیل نہیں، اپوزیشن پرپابندی مناسب نہیں، ن لیگ کو پی ٹی آئی پرپابندیاں نہیں لگانا چاہئیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ جوغلطیاں پی ٹی آئی نے کی وہ ن لیگ کو نہیں کرنا چاہئیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے بڑی بڑی فرمائشیں نہیں کی تھیں، صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تو فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگا۔