شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟ اداکارہ عینا آصف کی نئی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف شادی کے سوال پر شرما گئیں, اداکارہ کی دیگر ساتھیوں کے ساتھ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ عینا آصف، ثمر جعفری، ریحام رفیق اور ابو الحسن نے شرکت کی، پروگرام کی میزبان نے سوال کیا شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟ جواب میں عینا آصف شرمانے لگیں اور پھر کہا کہ 25 سے 26 سال کی عمر میں کرلینی چاہیے۔

ثمر جعفری نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی عمر نہیں ہے جب آپ دماغی اور مالی تور پر مستحکم ہوں تو شادی کرلینی چاہیے، میرے نزدیک عمر معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ لوگوں نے 40 سال کی عمر میں شادی کی ہے اور کامیاب رہی ہے اور 18 سال کی عمر میں بھی کی ہے جو کامیاب رہی ہے۔

نوجوان اداکار ابو الحسن نے کہا کہ زندگی میں ابھی اور بھی کام ہیں شادی کی طرف دھیان نہیں جاتا، زندگی میں مسائل ہوں پہلے انہیں تو حل کرلیں پھر کسی کے ساتھ رہنا چاہیں گے، اگر میں ہی ٹھیک نہیں ہوگا تو کسی اور کا خیال کیسے رکھوں گا۔