گدھے کو بچاتے ہوئے بس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

حافظ آباد میں جلالپور بھٹیاں میں تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس سڑک پر آئے گدھے کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرائی، حادثے میں گدھا بھی ہلاک ہوگیا۔