کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دو سگے بیٹوں نے معمولی جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات محض اس بات پر انجام دی گئی کہ والد اپنے بیٹوں کو روزگار اختیار کرنے کی تلقین کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان، ابراہیم اور افضل، اکثر والد سے جھگڑتے تھے۔ واردات والے دن پہلے انہوں نے اپنے والد کو کھانا کھلایا، بعد ازاں ایک بیٹے نے والد کے منہ پر تکیہ رکھ دیا جبکہ دوسرے نے چاقو کے پے در پے 17 وار کر کے قتل کر دیا۔
قتل کے بعد دونوں ملزمان نے لاش کو بوری میں بند کیا اور موٹر سائیکل پر لے جا کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس نے مشکوک حرکات کے باعث انہیں روک کر تلاشی لی تو بوری سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور