سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں-
مشہور اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ ان کے رقص کی ویڈیو کو غیراخلاقی اور نامناسب قرار دیا جا رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان خوشبو کے ساتھ اپنے وائرل گانے بدو بدی پر رقص کر رہے ہیں
خوشبو شروع میں پُرجوش دکھائی دیں، لیکن جیسے ہی چاہت فتح نے نازیبا انداز میں قریب آنے کی کوشش کی، تو خوشبو نے خود کو سنبھالا اور فاصلہ قائم رکھتے ہوئے پرفارمنس مکمل کی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پہلی بار خوشبو کو کسی سے خوفزدہ دیکھا ہے، یہ شخص خود کو فنکار کہتا ہے؟ یہ خود ایک مذاق بن چکا ہے، یہ دن بہ دن زہریلا ہوتا جا رہا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے 2024ء میں اپنے گانے بدو بدی سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی، جسے بعد میں کاپی رائٹ خلاف ورزی کے باعث یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا اس کے بعد انہوں نے مسلسل متنازع اور غیر سنجیدہ مواد اپلوڈ کرنا شروع کیا، جس میں اکثر خواتین فنکاروں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات شامل تھیں۔