مناہل ملک کے بعد زرناب شاستری کی نازیبا ویڈیوز لیک، اگلا نمبر فرح حیدر؟

معروف سوشل میڈیا اسٹار مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ ایس کے نے زرناب شاستری کی ویڈیوز لیک ہونے کا انکشاف کردیا ہے۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوز کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
حالیہ دنوں میں ان کی مبینہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انہوں نے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
مناہل ملک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں شکایت درج کروائی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ذمہ دار افراد جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔
مناہل ملک نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ وہ اب منفی رویوں سے متاثر نہیں ہوتیں اور انہوں نے اپنے معاملات خدا پر چھوڑ دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد ان تمام افراد کو معاف کر چکی ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔
اس تنازع کے دوران ایک اور ٹک ٹاکر ایس کے نے الزام عائد کیا ہے کہ مناہل ملک نے نہ صرف اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کی ہیں بلکہ زرناب شاستری کی ویڈیوز بھی لیک کی ہیں۔
ایس کے نے مزید کہا کہ مناہل ملک نے زرناب شاستری کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اور فرح حیدر کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ تیار رہیں۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر نجی ویڈیوز کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک اور مثال ہے جس سے متاثرہ افراد کی پرائیویسی اور عزت نفس کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
ایسے واقعات کے بعد، سائبر کرائم کے خلاف مؤثر اقدامات اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔