کراچی (آئی ا ین پی) ٹی وی میزبان و سابق نیوز اینکر رابعہ انعم نے دعوی کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور ان کی بیویاں چپ چاپ برداشت کرتی ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے دعوی کیا کہ شوبز انڈسٹری کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ایسے بہت سارے جوڑوں کو جانتی بھی ہیں۔ٹی وی میزبان کے مطابق شوبز انڈسٹری کے جو شوہر اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں، ان کی بیویاں چپ چاپ برداشت کر رہی ہیں، انہوں نے کبھی شکوہ یا شکایت نہیں کی۔
ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے بے انتہا مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور یہ سب کچھ بند کمروں میں چپ چاپ ہو رہا ہے۔