ڈیسک ) استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کا ایک اور رہنما پارٹی چھوڑ گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی چھوڑ دی ہے،سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی ۔
سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے ملاقات کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ م لاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا کہا تھا۔
خیال رہے کہ سردار تنویر حیدر نے 9 مئی کے واقع کے بعد آئی پی پی میں شامل ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی تھی۔