آنکھیں سوج گئیں اور۔۔ اشنا شاہ نے کون سی ٹریٹمنٹ کروائی جو لینے کے دینے پڑ گئے؟ تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

اداکارہ اور ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں کاسمیٹک پروسیجر کروانے کا تجربہ خوفناک ثابت ہوا، جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے اس سے توبہ کر چکی ہیں!

اپنے شو میں اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کے دوران اشنا شاہ نے بتایا:

“میں بہت کم سوتی ہوں، شاید دن میں ایک یا دو گھنٹے۔ اسی وجہ سے میری آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبے پڑ چکے ہیں، جنہیں کم کرنے کے لیے میں فلرز کرواتی تھی۔ ایک بار جب میں نے دوبارہ فلرز کروانے کا سوچا، تو ایک سیلون والوں نے پیش کش کی کہ وہ بھی یہ پروسیجر کرتے ہیں، اور میں نے ان پر بھروسا کر لیا۔”