ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر برائے بحری امور و سابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمود مولوی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ سابق مشیر اور رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے متحرک ہے، نئی جماعت کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے ان کی اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت بھی جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود مولوی آئندہ چند دنوں میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری میں مصروف ہے، ان کی قیادت میں نئی جماعت میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔