دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، دو بڑے کھلاڑی ٹی20 سے ڈراپ

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں دو بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔         

انہوں نے کاہ کہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔