بھارت کو بڑا جھٹکا ،نیوزی لینڈ وآسٹریلیاکا پاکستان کے حق میں بڑا اعلان

سلام آباد (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستان کی پروڈکٹ کے طور پر باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یورپی مارکیٹ سے بھی اسی قسم کے فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے، جو پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کو مزید مستحکم کرے گا۔

بھارت کی جانب سے باسمتی چاول پر حق جتانے کی کوششوں کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب تاریخی شواہد اور تجارتی حقائق کی بنیاد پر یہ ثابت کر دیا گیا کہ یہ چاول دراصل پاکستان کے ضلع حافظ آباد میں پیدا ہوتا ہے۔ انہی شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمدات اب 4 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ عالمی سطح پر چاول کی 27 ارب ڈالرز کی مارکیٹ میں پاکستان نمایاں حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ اس سے قبل بھارت عالمی سطح پر باسمتی چاول پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرتا رہا، مگر تازہ ترین پیشرفت نے پاکستان کے حق کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔