چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان اور انڈیا 23 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے اور مداح و سٹے باز اپنے اندازے لگانے میں مصروف ہیں ، ایسے میں طوطے کی فال کے ذریعے بھی فاتح ٹیم کے بارے میں پیشگوئی سامنے آگئی۔
تفصیل کے مطابق کمپیوٹر اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے لیکن روایتی طوطا فال بدستور موجود ہے، اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران بھی ایک میاں مٹھو نے اپنی فال نکالی اور فاتح ٹیم کی پیشگوئی کی ۔ طوطے کے مالک کا کہنا تھاکہ اگر رضوان، بابر اور فخر نے اچھی کارکردگی دکھائی تو پاکستان جیتے گا لیکن طوطا ابھی فال نکال کر دکھائے گا کہ کون جیتے گا؟
طوطے نے پرچی اٹھائی جس پر لکھا تھا کہ ” پاکستان جیتے گا”۔ مالک نے واضح کیا کہ طوطے نے اپنی مرضی سے پرچی اٹھائی ہے لیکن میچ کا اصل نتیجہ تو اس وقت سامنے آئے گا جب دونوں ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔