ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا مبینہ قاتل گرفتار، واردات کے بعد فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔

فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں ملزم کالی ٹی شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس ہے،ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی عمر 18سے 22سال ہے۔

یادرہے کہ ٹکر ٹاک ثنا یوسف کو گزشتہ رات گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیاتھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے، واردات کے بعد ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا جہاں سے گرفتارکرلیا گیا ،پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاگیا، ورثا سےشناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔